8 جولائی، 2014، 5:23 PM

اسرائیل

غزہ پراسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 سنی فلسطینی ہلاک

غزہ پراسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری سے 5 سنی فلسطینی ہلاک

مہر نیوز/8 جولائی / 2014 ء : اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 سنی فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب سمیت دیگر رعب ممالک فلسطینی سنیوں پر اسرائیلی بمباری پر خاموش تمشائي بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 5 سنی فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب سمیت دیگر رعب ممالک فلسطینی سنیوں پر اسرائیلی بمباری پر خاموش تمشائي بنے ہوئے ہیں۔کے مطابق صہونی فوج کی جانب سے حماس کے خلاف ” پروٹیکٹیو ایج ” کے نام سے فضائی آپریشن جاری ہے۔ جس کے تحت اسرائیلی فضائیہ غزہ کے مختلف علاقوں میں میزائل حملے کررہی ہے۔ صیہونی جارحیت کے دوران غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقے میں کئے گئے حملوں میں اب تک 5 فلسطینی شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے گزشتہ 2 روز میں جام شہادت نوش کرنے والے سنی فلسطینیوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

News ID 1838108

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha