9 جون، 2014، 2:31 PM

کراچی

طالبان کا کراچی ایئرپورٹ کے تمام جہازوں کو تباہ کرنے منصوبہ ناکام

طالبان کا کراچی ایئرپورٹ کے تمام جہازوں کو تباہ کرنے منصوبہ ناکام

مہر نیوز/ 9 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہر کراچی میں جناح ایئرپورٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی حتمی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ طالبان کراچی ایئر پورٹ پر تمام جہازوں کو تباہ کرکے پاکستان پر اقتصادی ضرب وارد کرنا چاہتے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں جناح  ایئرپورٹ پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی حتمی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گيا ہے کہ طالبان کراچی ایئر پورٹ پر تمام جہازوں کو تباہ کرکے پاکستان پر اقتصادی ضرب وارد کرنا چاہتے تھے ، لیکن اے ایس ایف کےجوانوں کی بہادری کی وجہ سے دہشتگرد قائد اعظم ٹرمینل سے آگے نہ بڑھ سکے۔رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے سے شام تک پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔دہشت گرد پرانے ہوائی اڈے سے 2 مختلف جگہوں سے داخل ہوئے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی اے ایس ایف کے ساتھ شامل ہوگئے ۔اے ایس ایف،آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے جان قربان کرکے پاکستان کےاثاثے بچائے ،طالبان دہشتگردوں کا مقصد ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز تباہ کرنےتھے۔دہشتگرد شہری ہوابازی کا نظام مفلوج کرنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کا طالبان کے بارے میں نرم رویہ بہت زيادہ نرم ہے جس کی وجہ سے طالبان دہشت گردوں کے حوصلے بہت بلند ہوگئے ہیں۔ طالبان دہشت گرد اپنی ہمنوا حکومت پر کاری ضرب وارد کرکے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1836936

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha