مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ بلدیہ ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں بس ٹرمینل پر گرا جس سے وہاں کھڑی بسوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر طیارے کے ملبے اور بسوں میں لگی آگ کو بجھایا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔
مہر نیوز/ 3 جون / 2014 ء : پاکستان کے شہرکراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرنے سے پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1836709
آپ کا تبصرہ