مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعات میں 63 افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت بغداد کے شمال میں خودکش کار بم دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ بغداد کے علاقوں امین،صدر سٹی اور جہاد ڈسٹرکٹ میں تین کار بم دھماکوں میں 15 افراد مارے گئے۔ شہرمیں مختلف پْرتشدد کارروائیوں میں مزید تین افراد ہلاک ہوئے۔موصل شہرمیں دو خودکش کار بم دھماکوں میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں 14سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔شمالی عراق میں یکے بعد دیگرے 11 بم حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اوردیگر 11 زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں میں القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی تنظیم داعش ملوث ہے۔
مہر نیوز/ 29 مئی / 2014 ء : عراق میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد تنظیموں کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعات میں 63 افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1836531
آپ کا تبصرہ