مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے سعودی عرب پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قراردے چکا ہےمصری عدالت کے اخوان المسلمین کے خلاف فیصلے کو سعودی عرب کی بہت بڑي کامیابی قراردیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع اور اخوانی کارکنوں سمیت 683 افراد کو پرتشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی۔ گزشتہ روز بھی مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 11 حامیوں کو 88 برس تک کی قید کی سزا جب کہ گزشتہ ماہ محمد مرسی کے 529 حامیوں کو موت کی سزا سنائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں مصرکی موجودہ حکومت کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے میں سعودی عرب نے مصری فوج کی بڑی مدد کی تھی بعض عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب اخوان المسلمین کو مکمل طور پر نابود کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ