25 جنوری، 2014، 8:00 PM

جنرل جعفری

امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کو درک کرنے سے عاجز و قاصر

امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کو درک کرنے سے عاجز و قاصر

مہر نیوز/25 جنوری /2014ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل جعفری نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دھمکی آمیز بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کو درک کرنے سے عاجز و قاصر ہے اور امریکہ کا فوجی آپشن میز پر ہی رہے تو بہتر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل جعفری نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دھمکی آمیز بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی دفاعی طاقت کو درک کرنے سے عاجز و قاصر ہے اور امریکہ کا فوجی آپشن میز پر ہی رہے  تو بہتر ہے۔ جنرل جعفری نے کہا کہ دنیا بھر میں مؤمن اور انقلابی لوگ امریکہ کے ساتھ براہ راست مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور ہم کئی برسوں سے امریکہ کی ناک زمین پر رگڑنے کے لئےبالکل  تیار اور آمادہ ہیں۔

ایرانی جنرل نے جان کیری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جانتے ہو کہ امریکہ دنیا کا سب سے زيادہ مقروض ملک ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکہ اپنے اقتصادی مسائل اور مشکلات کوحل کرنے میں عاجز و ناتواں ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے امریکی وزير خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجی طاقت ایران کے مجاہد عوام کی طاقت و قدرت کے سامنے کچھ بھی نہیں اگر تمہارے پاس فوجی اور سکیورٹی مسائل کا تجربہ نہیں ہے تو اپنے فوجی ماہرین سے اس سلسلے میں پوچھ لو۔

جنرل جعفری نے امریکی وزیر خارجہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ایرانی قوم بیرونی دھمکیوں سے ہراساں ہونے والے نہیں ہیں اور امریکہ کا فوجی آپشن ہمیشہ کی طرح میز پر ہی رہے تو بہتر ہے ورنہ امریکہ کی آبرو دنیا میں بری طرح لٹ جائے گی آج امریکہ کو دنیا بھر میں ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے جسے عالمی برادری قریب سے مشاہدہ کررہی ہے۔

News ID 1832573

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha