مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے میانمار حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی فوری اور غیرجاندارانہ تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں بدھ مذہب کے ایک گروہ کے ہاتھوں مغربی میانمار کے گاؤں میں 48 مسلمان مارے گئے ہیں، میانمار حکومت اس واقعے کا نوٹس لے اور فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق اس کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ روہنگیا میں مختلف مواقعوں پر نہ صرف مسلمانوں کو قتل کیا گیا بلکہ انہیں اغوا کیا گیا اور ان پر تشدد بھی ہوا۔ ادھر میانمار کے صدارتی ترجمان نے مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق اقوام متحدہ کے پیش کئے گئے اعداد و شمار بالکل غلط ہیں۔
اقوام متحدہ کا میانمار حکومت پر مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کرانے پر زور
مہر نیوز/24جنوری /2014ء: اقوام متحدہ نے میانمار حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بدھ مت کے پیروکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی فوری اور غیرجاندارانہ تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔
News ID 1832523
آپ کا تبصرہ