مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیدا میں قدس مسجد کے امام جماعت نے شام میں سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران ، فلسطین اور امت مسلمہ کے اتحاد کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب فلسطین اور امت مسلمہ کے اتحاد کا مخالف ہے۔ انھوں نے کہا کہ بد طینت اور بد خصلت سلفی وہابی تکفیریوں نے اسلام کے چہرے کو مسخ کردیا ہے اور سعودی عرب ان کی پشتپناہی کررہا ہے امام جماعت نے کہا کہ سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں ، اور سعودی عرب مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائيل کی ایما پر اسلامی ممالک میں دہشت گردی کی پشتپناہی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
ماهر حمود
ایران،فلسطین اور امت مسلمہ کےاتحاد کاحامی/سعودی عرب اختلاف کا حامی
مہر نیوز/13جنوری /2014ء:صیدا میں قدس مسجد کے امام جماعت نے شام میں سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران ، فلسطین اور امت مسلمہ کے اتحاد کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب فلسطین اور امت مسلمہ کے اتحاد کا مخالف ہے۔
News ID 1832246
آپ کا تبصرہ