9 دسمبر، 2013، 8:16 AM

یوکرین

یوکرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

یوکرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

مہر نیوز/9 دسمبر /2013ء: یوکرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں مشتعل مظاہرین نے سویت یونین کے بانی لینن کا یوکرین میں نصب مجسمہ منہدم کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  یوکرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں مشتعل مظاہرین نے سویت یونین کے بانی لینن کا یوکرین میں نصب مجسمہ منہدم کردیا ہے۔ دارالحکومت کیف میں ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر آزادی اسکوائر پر جمع ہوئے اور روس کے ساتھ حکومت کے تجارتی تعلقات بڑھانے کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا، مشتعل مظاہرین نے یوکرین کی سویت یونین کے ساتھ الحاق کی نشانی سویت یونین کے بانی ولادیمر لینن کے مجسمے کو بھی توڑ ڈالا، مظاہرین نے مجسمے کو گرایا اور مجسمے پر ہتھوڑے برسا کر تباہ کردیا ۔

News ID 1831121

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha