مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس سے قبل القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں حلب کے علاقہ خان العسل میں کیمیاوی ہتھروں کا استعمال کرکے شام کے متعدد شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے اس مطالبہ کی حمایت کی ہے جس میں انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی بلاتاخیر، مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کاکہاتھا۔ دوسری جانب شامی وزیراطلاعات عمران الزعبی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں جھوٹا قراردیاہے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد شام میں اپنی شکست کے بعد انسان سوز اقدامات انجام دے رہے ہیں اور وہ ممالک شامی عوام کے خون کے ذمہ دار ہیں جو مسلح دہشت گردوں کی مسلح کارروائیوں کی حمایت کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
مہر نیوز/22 اگست /2013ء: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اس سے قبل القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں حلب کے علاقہ خان العسل میں کیمیاوی ہتھروں کا استعمال کرکے شام کے متعدد شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔
News ID 1826768
آپ کا تبصرہ