مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات سے قبل امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گردوں کی دو ٹیموں کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا ہے دونوں دہشت گرد ٹیموں کا ایران کے صدارتی انتخابات کے دوران گڑ بڑی پھیلانے کا منصوبہ تھا۔
وزارت انٹیلیجنس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی مغربی اور مشرقی سرحدوں سے اسلحہ وارد کرنے والی دو ٹیموں کے دہشت گردعناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے یہ لوگ غیر قانونی طور پر ہلکے اورچھوٹے قسم کے ہتھیار ملک میں وارد کررہے تھے ۔ ضبط شدہ ہتھیاروں میں ریوالوراور ہینڈ گرنیڈ کی بڑی مقدار شامل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد ان ہتھیاروں سے صدارتی انتخابات کے دوران استفادہ کرنا چاہتے تھے ۔ وزارت انٹیلیجنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے دہشت گرد عناصر پر قریبی نظر رکھتے ہوئے انھیں بر وقت گرفتار کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی خدشات دور ہونے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ