23 اپریل، 2013، 6:17 PM

جاپان

جاپان کے وزیراعطم کا چین کو انتباہ

جاپان کے وزیراعطم کا چین کو انتباہ

مہر نیوز/23 اپریل /2013ء: جاپان کے وزیراعطم شنزوبے آبے نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بحیرۂ چین میں متنازع جزائر پر اترنے کی کسی بھی چينی کوشش کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہجاپان کے وزیراعطم شنزوبے آبے نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی بحیرۂ چین میں متنازع جزائر پر اترنے کی کسی بھی  چينی کوشش کا جواب طاقت سے دیا جائے گا۔جاپانی وزیراعظم نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب چین کے آٹھ سرکاری بحری جہاز ان متنازع جزائر کے قریب موجود ہیں جن پر دونوں ممالک کا دعوی ہے۔اس علاقے میں ماہی گیروں کی دس کشتیوں میں جاپانی کارکنوں کا ایک قافلہ اور جاپانی سمندری محافظ بھی موجود ہیں۔جاپان کے وزیراعظم نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بحری جہازوں نے متنازع جزائر پر لنگر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں طاقت کے زور پر وہاں سے نکال دیا جائے گا۔

News ID 1820583

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha