11 اپریل، 2013، 12:07 PM

لاوروف

ماسکوکا شامی حکومت کے مخالفین پرمذاکرات کے لئے دباؤ

ماسکوکا شامی حکومت کے مخالفین پرمذاکرات کے لئے دباؤ

مہر نیوز/11 اپریل /2013ء: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس شام کی حکومت کے مخالفین پرشامی حکومت سےمذاکرات کے سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دینے پر دباؤ ڈال رہاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس شام کی حکومت کے مخالفین پر شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کے سلسلے میں دباؤ ڈال رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے لندن میں امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور روس شامی حکومت کے مخالفین کو مذاکرات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے زوردیں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ لندن میں گروپ 8 کے وزراء خارجہ کے اجلاس کے بعد جنیوا معاہدے کی بنیاد پر شام کے معاملے کو حل کرنے کی تلاش کی جائےگی۔

News ID 1819866

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha