مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں کہا ہےکہ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے بعض شام مخالف اور مغرب نواز ذرائع ابلاغ نےحزب اللہ کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کررکھی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے دوستوں کی والہانہ محبت اور ان کے دائمی اہتمام پر شکریہ ادا کیا ۔
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی فوج کے حزب اللہ کے احتیار میں ہونے پر مبنی خبروں کو بے بنیاد ، جھوٹ اور غلط پروپیگنڈے کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا لبنانی فوج لبنان کے دفاع کا بنیادی رکن ہے انھوں نے کہا کہ شام کا فتنہ در حقیقت اسرائيلی فتنہ ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ شام میں حزب اللہ کی مداخلت پر مبنی خبریں بھی بے بنیاد اور صہیونی پروپیگنڈہ کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض دیہاتوں پر مسلح افراد نے کنٹرول کررکھا ہے اور وہاں کے دیہاتی اپنے دیہاتوں کا دفاع کررہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے شیخ نعیم قاسم کے زخمی ہونے پر مبنی خبروں کو بھی بےبنیاد اور جھوٹی خبریں قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام مخالف ذرائع ابلاغ حزب اللہ کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کئے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ