13 فروری، 2013، 2:15 PM

ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے

پاکستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے

مہرنیوز- 13 فروری 2013ء: پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی تحلیل کیلئے ان کی درخواست سنی ہی نہیں اور ان کی دہری شہریت کا معاملہ اٹھا کر سیاسی فیصلہ صادر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی تحلیل کیلئے ان کی درخواست سنی ہی نہیں اور ان کی دہری شہریت کا معاملہ اٹھا کر سیاسی فیصلہ صادر کردیا ہے۔ انھوں نے۔سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں موقف تھا کہ الیکشن کمیشن غیرآئینی طورپربنایا گیا لیکن درخواست سنی ہی نہیں گئی اور میری دہری شہریت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے عوام میں مایوسی پیدا ہوگی۔

News ID 1816214

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha