3 نومبر، 2012، 2:27 PM

پاکستان سپریم کورٹ

پاکستان سپریم کورٹ کا طالبان کے خلاف کارروائی کرنےکا حکم

پاکستان سپریم کورٹ کا طالبان کے خلاف کارروائی کرنےکا حکم

مہر نیوز/ 3 نومبر/ 2012ء: پاکستان کے شہرکراچی میں امن وامان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے عبوری حکم جاری کردیا گیا ہے پاکستان سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں طالبان دہشت گردوں اور ان سے وابستہ شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنےکا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں امن وامان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے عبوری حکم جاری کردیا گیا ہے پاکستان سپریم کورٹ نے اپنے حکم  میں طالبان دہشت گردوں اور ان سے وابستہ شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنےکا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کا حکم نامہ آٹھ صفحات پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ نے آخری سماعت پر دیئے گئے احکامات برقرار رکھتے ہوئے تحریری حکم جاری کیا۔سپریم کورٹ نے طالبان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طالبان سمیت جو بھی گروپ جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اُن کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی کاغذات اور نمبر پلیٹ فوری جاری کی جائیں۔پبلک ٹرانسپورٹ کی ماہانہ فٹنس رپورٹ تفصیل کیساتھ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ پولیس ودیگرمتعلقہ حکام کراچی میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کریں۔

News ID 1734851

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha