31 جولائی، 2012، 12:34 AM

جزآئری

شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے

شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے

مہر نیوز/ 31 جولائی /2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی اور بعض عربی ذرائع ابلاغ کے گمراہ کن پروپیگنڈء کے باوجود شامی حکومت اور عوام کی کامیابی یقینی ہے اور لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ میں 22 روزہ جنگ میں سامراجی طاقتوں کی دو شکستوں کے بعد شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ میجر جنرل مسعود جزائری نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں مغربی اور بعض عربی ذرائع ابلاغ  کے گمراہ کن پروپیگنڈء کے باوجود شامی حکومت اور عوام کی کامیابی یقینی ہے اور لبنان میں 33 روزہ جنگ اور غزہ میں 22 روزہ جنگ میں  سامراجی طاقتوں کی دو شکستوں کے بعد شام میں سامراجی طاقتوں کی تیسری شکست یقینی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونیوں کی سرپرستی میں  ایک بڑے محاذ نے علاقہ میں پھر ایک آشوب برپا کرنے کا آغاز کردیا ہے اور اس آشوب کے ذریعہ وہ اپنے طویل المدت اہداف تک پہنچنے کی تلاش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس حرکت کا آغاز لبنان پر حزب اللہ کے خلاف 33 روزہ جنگ سے شروع ہوا، اس کے فوری بعد غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف  22 دن تک دوسری جنگ جاری رہی، اور ان تمام جنگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ امریکہ اس علاقہ میں طویل عرصہ تک باقی رہے۔

میجر جنرل جزائری نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کو شام کے خلاف اس تیسری جنگ میں بھی شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک اس علاقہ پر امریکی تسلط باقی رکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں امریکہ کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1662110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha