24 جون، 2012، 5:35 PM

قرآن مجید کے دروس پر عمل کے نتیجے میں ایرانی قوم کو عزت نصیب ہوئی ہے

قرآن مجید کے دروس پر عمل کے نتیجے میں ایرانی قوم کو عزت نصیب ہوئی ہے

مہر نیوز/24جون /2012 ء: علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی نورانی ولادت کے موقع پر قرآن کریم کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے ممتاز اساتید ، قاریوں اورحفاظ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجود گي میں انس با قرآن کی نورانی محفل کا انعقاد کیا اور قرآن مجید کی آسمانی آیات کی تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجالائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علمدار کربلا حضرت ابو الفضل  العباس کی نورانی ولادت کے موقع پر قرآن کریم کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے ممتاز اساتید ، قاریوں اورحفاظ  نے رہبر معظم انقلاب اسلامی  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجود گي میں انس با قرآن کی نورانی محفل کا انعقاد کیا اور قرآن مجید کی آسمانی آیات کی تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجالائے۔

یہ نورانی محفل حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متبرکہ اماکن ہال میں منعقد ہوئی ، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نورانی محفل میں آیات الہی میں غور و تدبر، قرآنی معارف کے ادراک اور قرآنی اسباق کی تعلیم کو مسلمان قوموں کی بنیادی ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید کی اچھی صوت اور اچھے الحان میں تلاوت  ہدف اور اصل نہیں ہے بلکہ اس پر دلوں میں خضوع و خشوع پیدا کرنے اور قرآنی معارف کے فہم و ادراک  کے عنوان سے توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے ساتھ ایرانی قوم کے والہانہ عشق و محبت کو اللہ تعالی کا عظیم تحفہ قراردیا اور اس پر اللہ تعالی کا  شکر ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے لئے یہ بات باعث فخر اور مایہ ناز ہے کہ اس نے اس مادی دنیا میں اسلام اور قرآن کا پرچم بلند کررکھا ہے اور روزبروز، صبر و استقامت اور دشواریوں کو تحمل کرنے کے ساتھ  اس نورانی پرچم کی چمک اور درخشندگی میں مزید اضافہ کررہی ہے اور ہوشیاری ، اقتدار اورپیہم ترقی و پیشرفت کے ذریعہ دشمنوں کی سازشوں اوران کے فریب کو ناکام بنا رہی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے حیات بخش دروس پر عمل کو ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا موجب قراردیتے ہوئے فرمایا: مسلمان قومیں اس درخشاں نمونے سے یہ سبق سیکھتی ہیں کہ اگر کسی قوم  کے پاس ایمان ہو اور اسے اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین ہو  اور وہ قرآن اور اسلام کے راستے پراستقامت کا مظاہرہ کرے، دشمن کے مکر و فریب پر اعتماد اور توجہ نہ دے تو وہ قوم  دشمن کے پیچيدہ فوجی نظام اور اس کی وسیع اقتصادی، تجارتی اور سیاسی سازشوں  کے باوجود کامیاب ہوجائےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقائي قوموں کی اسلامی تحریکوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور صہیونیوں کے اقدامات اور منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: علاقائی مسلمان قوموں کی اسلامی تحریکوں کو دبانے کے لئے غدار اور خونخوار دشمن مقاومت کررہا ہے لیکن  قرآن کے راستے میں قوموں کی حرکت جاری رہنے سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن کریم کی تلاوت ، قرائت اور حفظ کے جلسات کی روز افزوں تشکیل اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کو ملک کی عمومی فضا کے قرآنی ہونے کا سبب قراردیتے ہوئے فرمایا: تمام تخریبی عوامل کے باوجود معنویت اور دعا سے عشق و محبت رکھنے والے ایرانی جوانوں کی تعداد کا دیگر ممالک کے ساتھ  موازنہ نہیں کیا جاسکتا اورہمیں  اس پر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی متوسط  پیشرفت کی نسبت  ایرانی قوم کی علمی سرعت و پیشرفت کے 11 برابر اضافہ کے بارے میں عالمی مراکز کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:  ایرانی قوم اپنے مؤمن جوانوں پر تکیہ کرتے ہوئے تمام سیاسی ، سائنسی اور تعمیراتی شعبوں میں اپنی پیشرفت و ترقی کا سلسلہ جاری رکھےگی۔

اس ملاقات میں ادارہ اوقاف و امور خیریہ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی  نے قرآن مجید کے 29 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: قرآن مجید کے ان مقابلوں  میں  68 ممالک سے 103 قاریوں اور حفاظ نے 14 بین الاقوامی اساتید کی موجودگی میں حصہ لیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی نے ان مقابلوں کا عوام کی طرف سے والہانہ استقبال اور قرآن مجید کے قاریوں اور حفاظ کے درمیان جوانوں کی وسیع موجود گي کو نوید بخش قراردیتے ہوئے کہا: ادارہ اوقاف 4 سالہ منصوبہ بندی کی بنیاد پرایک ملین قاری اور ایک ملین حافظ  تربیت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔                                                                                                                                                                               

News ID 1634131

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha