11 فروری، 2012، 5:45 PM

رائٹرز

پورے ایران کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج

پورے ایران کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد، اسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج

مہر نیوز-11 فروری 2012ء: رائٹرز نے اسلامی جہموریہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برسی پر ایرانی صدر کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پورے ایران کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اوراسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج سنائی دیتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ اسلامی جہموریہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی برسی پر ایرانی صدر محمود احمدی نژآد نے اپنے خطاب میں ایران کی پیشرفت و ترقی کی طرف اشارہ کیا  ہے جبکہ پورے ایران کی فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اوراسرائيل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں کی گونج  سنائی دیتی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایرانی عوام کے دلوں میں  امریکہ اور اسرائيل کے بارے میں سخت نفرت پائی جاتی ہے اور ایرانی عوام دنیا میں ہونے والے مظآلم کا امریکہ اور اسرائيل کو ذمہ دار قراردیتے ہیں۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں اسلامی انقلاب کی برسی میں کئی ملین افراد کی شرکت کو صرف دس ہزار افراد کی شرکت  قراردیا ہے، رائٹرز کے مطابق ریلیوں میں شرکت کرنے والے افراد اپنے ہمراہ آیت اللہ خمینی (رہ) اور آیت اللہ خامنہ ای کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور وہ امریکہ اور اسرائيل کے خلاف نعرے  ل گا  رہے تھے۔

News ID 1531549

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha