28 جنوری، 2012، 5:19 PM

ایران کے تیل پر پابندی سے مغربی ممالک کا اقتصاد خطرے میں پڑ جائےگا

ایران کے تیل پر پابندی سے مغربی ممالک کا اقتصاد خطرے میں پڑ جائےگا

مہر نیوز-28 جنوری 2012ء: امریکہ کے بین الاقوامی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے تیل پر پابندی کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تواس سے مغربی ممالک کا اقتصاد خطرے میں پڑ جائےگا اور امریکی صدارتی انتخابات پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کے بین الاقوامی امور کے ماہر جیم لوب کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے تیل پر پابندی کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تواس سے مغربی ممالک کا اقتصاد خطرے میں پڑ جائےگا اور امریکی صدارتی انتخابات پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔اس نے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ اور یورپ کی اقتصادی پوزیشن متزلزل ہوجائےگی۔ اس نے کہا کہ پینٹا گون اوربعض امریکی سیاستدانوں کا خیال ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو اس وقت تک بند نہیں کرےگا جب تک اس کے خلاف فوجی کارروائی یا اس کے قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ اس نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دیکر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتا ہے اور مغربی ممالک کے اقتصادی کو اسطرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔

News ID 1519194

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha