مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے حرم اور جنت البقیع کے مابین 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے دعائے کمیل پڑھ کر اپنے پروردگار سے راز و نیازکیا۔ دعائے کمیل کی تقریب شب جمعہ مقامی وقت کے مطابق 21 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوئی اور 22 بجکر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس معنوی اور روحانی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجۃ الاسلام محمدی گلپائگانی،ایرانی حجاج کے سرپرست اور نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام قاضی عسکر بھی موجود تھے۔ اس مراسم میں مدینہ منورہ پہنچنے والے 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے شرکت کی۔
دعائے کمیل
مدینہ میں بین الحرمین 26 ہزار ایرانیوں نے دعائے کمیل میں حصہ لیا
مہر نیوز- 21 اکتوبر 2011ء:مدینہ منورہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے حرم اور جنت البقیع کے مابین 26 ہزار ایرانی حاجیوں نے دعائے کمیل پڑھ کر اپنے پروردگار سے راز و نیازکیا۔
News ID 1438919
آپ کا تبصرہ