مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خطاب کوتاریخی اور حقیقت پر مبنی قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینی ملک کےبارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نظریہ بر حق اور منطقی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم کا خطاب تاريخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی عوام کے دل کی باتیں بیان کی ہیں اور فلسطین کی تقسیم کا مسئلہ بالکل مردود ہے۔واضح رہے کہ ربر معظم انقلاب اسلامی، ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک سفراء، اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہوں، دنیا کے مختلف ممالک کے ممتاز علماء و مفکرین اور اسلامی ممالک کی ممتاز شخصیات کے اجتماع میں علاقہ کے حالات، فلسطینی ملک کے شرائط اور علاقائی اقوام کے خلاف مغربی ممالک اور صہیونیوں کی سازشوں کے متعلق اہم خطاب میں فرمایا: فلسطین کی تقسیم مردود ہے اور فلسطینی مسئلہ کا منصفانہ حل یہ ہے کہ فلسطینی عوام کو ریفرنڈم کے ذریعہ اپنی حکومت تشکیل دینے کی اجازت دی جانی چاہیے اور اس ریفرنڈم میں مسلمان ، یہودی ، عیسائی اور دیگر مسالک کے لوگ شرکت کریں اور دوسرے ممالک سے بلائے گئے غیر قانونی لوگوں کو فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ترک کردینا چاہیے۔
مہر نیوز- 1 اکتوبر2011ء: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطین کی حمایت میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خطاب کوتاریخی اور حقیقت پر مبنی قراردیا ہے۔
News ID 1421553
آپ کا تبصرہ