29 جولائی، 2011، 5:12 PM

امریکہ اور شمالی کوریا

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مہر نیوز- 29 جولائی 2011ء: امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شروع ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شروع ہو گئے ہیں۔ ملاقات کا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے راہیں تلاش کرنا اور شمالی کوریا کے خفیہ ایٹمی پروگرام سے متعلق بات چیت کرنا ہے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں شمالی کوریا کی طرف سے ان کے نائب وزیر خارجہ کم کائی جوان اور امریکا کی طرف سے خصوصی نمائندہ برائے شمالی کوریا اسٹیفن بوسورتھ اپنے وفود کے ساتھ شامل ہیں۔ مذکورہ مذاکرات کا اعلان حال ہی میں بالی میں ہونے والی آسیان کانفرنس کے دوران امریکی اور شمالی کوریا نمائندوں کی اچانک اور غیرمتوقع ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔

News ID 1370299

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha