مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاسرائیل کے سابق صدر موشے کستاو کو ریپ اور جنسی زیادتیوں کے جرم میں عدالت نے سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل عدالت نے انہیں اپنی ایک ملازمہ کے ساتھ، جب سنہ انیس سو نوے میں وہ وزير سیاحت تھے، جنسی زیادتی کرنے اور بعد میں جب وہ صدر تھے تو جنسی زیادتیوں کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔ گزشتہ برس دسمبر میں جب عدالت نے انہیں اس جرم کے لیے قصور وار ٹھہرایا تھا تو اسرائیلی میڈیا نے اسے سیاسی زلزلے سے تعبیر کیا تھا۔ اور وزیراعظم نتن یاہو نے اسے اسرائیل اور اس کے شہریوں کے لیے افسوس کا دن قرار دیا تھا۔
اسرائیل کے سابق صدر 2007 میں الزامات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے اور ان کی جگہ موجودہ صدر شمعون پیرز نے صدارت کا عہدہ سنھبالا تھا۔واضح رہے کہ اسشرائيل کے اکثر سیاستداں سنگين جرائم میں ملوث ہیں۔
آپ کا تبصرہ