مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے شمالی کوریا کو خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا ایک اہم اتحادی ہے اور بحرالکاہل کے خطے میں امریکی سلامتی کے لیے ایک بنیادی جزو ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مرحلے پر شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کریں گے لیکن وہ جنوبی کوریا کے صدر سے اس بحران پر مشورہ کریں گے۔
انہوں نے شمالی کوریا کے اتحادی ملک چین سے کہا کہ وہ پیونگ یانگ کو یہ بتا دے کہ اسکا بین الاقوامی قوانین پر چلنا ضروری ہے۔جنوبی کوریا میں اس وقت اٹھائیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مبصرین شمالی اور جنوبی کوریا میں جنگ کا اصلی سبب امریکہ کو قراردے رہے ہیں اور امریکہ پر الزآم عائد کررہے ہیں کہ امریکہ دنیا میں اپنے مفادات کی خاطر بحران پیدا کررہا ہے اور دہشت گرد گروہوں کی اس سلسلے میں مدد بھی کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ