9 نومبر، 2010، 1:05 PM

باراک اوبامہ

امریکی صدر باراک اوبامہ ہندوستان کادورہ مکمل کرکے انڈونیشیا روانہ ہوگئےہیں

امریکی صدر باراک اوبامہ ہندوستان کادورہ مکمل کرکے انڈونیشیا روانہ ہوگئےہیں

امریکی صدر باراک اوبامہ ہندوستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ ہندوستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوگئےہیں ۔منگل کی صبح نئی دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکی صدر بارک اوبامہ اور ان کی اہلیہ دورہ ہند مکمل کرکے انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوئے۔امریکی صدر کا تین روزہ دورہ ہند کسی بھی ملک بھی بطور صدر ان کا سب سے زیادہ قیام تھا۔اپنے دورے میں وہ ممبئی بھی گئے اور تاج ہوٹل میں قیام کیا۔امریکی صدر نے گذشتہ روز ہندوستانی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کے لیے امریکی حمایت کا یقین بھی دلایا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اوبامہ نے امریکہ کی خراب معیشت اور بے روزگاری کو سنبھالنے کے لئے ہندوستان کا رخ کیا اور کئی ہزآر امریکیوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں ہندوستانی عوام نے امریکی صدر کے خلاف مظاہرے بھی کئے اور عالمی سطح پر امریکہ کی بڑھتی ہوئی جنحیت کی شدید مذمت بھی  کی انڈونیشیا میں بھی امریکی صدر کے آمد پر زبرست مظاہرے پہلے سے ہی جاری ہیں ، دنیا میں عوامی سطح پر امریکہ کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔

News ID 1188323

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha