مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک ایرانی عالم دین کے سامنے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئر کی سالی لورن بوتھ نے دین مبین اسلام قبول کیا اور اس نے مسلمان ہونے کے بعد فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیشہ کے لحاظ سے وہ صحافی ہیں اس نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ایران اور فلسطین میں گذارے گئے دنوں نے اسے اسلام قبول کرنے پر راغب کیا جہاں انہوں نے مسلمانوں کو مغربی پر و پیگنڈا کے برعکس با لکل مختلف پا یا ۔ انہوں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ کا فی عرصے سے فلسطنیوں کے حقوق کی جدّو جہد میں مصرو ف ہیں اور اب بھی وہ یہ جدو جہد جا ری رکھیں گی۔
لورن بوتھ
ٹونی بلئر کی مسلمان ہونے والی سالی نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے
ایک ایرانی عالم دین کے سامنے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئر کی سالی نے دین مبین اسلام قبول کیا اور اس نے مسلمان ہونے کے بعد فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1183690
آپ کا تبصرہ