10 اکتوبر، 2010، 3:41 PM

قیرقیزستان

قیرقیزستان میں پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئےووٹنگ جاری

قیرقیزستان میں پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔انتخابی عمل مکمل ہونے کے ساتھ یہ سابق سوویت ریاست وسطی ایشیا میں پارلیمانی جمہوریت والا پہلا ملک بن جائیگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قیرقیزستان میں پہلے پارلیمانی انتخابات کیلئے آج ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔انتخابی عمل مکمل ہونے کے ساتھ یہ سابق سوویت ریاست وسطی ایشیا میں پارلیمانی جمہوریت والا پہلا ملک بن جائیگا ۔  قیرقیزستان کی موجودہ عبوری صدر روزا اوٹن بائیوف نے اپریل میں صدر کرمان بیک بکائیوف کیخلاف کامیاب عوامی بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالا تھا اور صدر کو ملک چھوڑنا پڑا تھا ۔ اس تبدیلی کے بعد جون میں قیرقیزستان کے جنوبی علاقے اوش میں بدترین نسلی فسادات میں400 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوگئے تھے ۔ عبوری حکومت نے صدارتی نظام کو پارلیمانی نظام میں تبدیل کرنے کیلئے ریفرنڈم کرایا اور عوامی حمایت کے بعد آج پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ قیرقیزستان کی 53 لاکھ کی آبادی میں ووٹرز کی تعداد 28 لاکھ ہے ۔ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے 29 پارٹیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ توقع ہے کہ چھ پارٹیاں زیادہ تر ووٹرز کی حمایت حاصل کرلیں گی ۔ قیرقیزستان کی پہلی پارلیمنٹ میں نشستوں کی تعداد120 ہے ۔

News ID 1167973

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha