20 اگست، 2010، 4:27 PM

میجر جنرل احمد وحیدی

ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے قیام "1" میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

ایران نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے قیام "1" میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع نے نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل عوام سے خطاب کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے جدید قسم کےقیام " ایک " میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے میزائل نے مقررہ ہدف کو دقیق نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں سے قبل  عوام سے خطاب کرتے ہوئےاعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے جدید قسم کےقیام ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،قیام ایک میزائل نے مقررہ ہدف کو دقیق نشانہ بنایا ہے۔یہ میزائل زمین سے زمین پر مار کرتا ہے اور اسے ریڈار  اور اینٹی میزہائل سسٹم  پر مشاہدہ کرنا مشکل ہے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ایران میزائل بنانے میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور میں اس عظيم کامیابی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کی دلیر عوام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

News ID 1136995

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha