31 جولائی، 2010، 4:47 PM

چین

چین میں ایک دہائی میں آنیوالے بدترین سیلاب میں اس سال991 افراد ہلاک

چین میں ایک دہائی میں آنیوالے بدترین سیلاب میں اس سال991 افراد ہلاک

چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق چین میں ایک دہائی میں آنیوالے بدترین سیلاب میں اس سال991 افراد ہلاک جبکہ558 لاپتہ ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے سرکاریذرائع کے مطابق چین میں ایک دہائی میں آنیوالے بدترین سیلاب میں اس سال991 افراد ہلاک جبکہ558 لاپتہ ہوچکے ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے جلین میںسب سے بدترین سیلاب آئے ہیں جس میں اب تک35 افراد لاپتہ ہیں۔اب تک تین لاکھ60 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔بارشوں سے کئی علاقوں میں پانی،بجلی اور ٹیلیفون منقطع جبکہ کیوقیون کی شہر میں ٹرین کی آمد رفت بھی متاثر ہوئی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بارشوں سے اب تک95 ہزار سے زائدعمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ25 ہزار سے زائد تباہ ہوگئی ہیں۔جلین کے ایک اور علاقے میں دھماکہ خیز کیمیکل کے سات ہزار بیرل سیلابی ریلے سے دریائے سونگہوا میں بہہ گئے جس کے بعد اس سے پانی کی سپلائی عارضی طور پر بند کردی گئی،جس سے4.3 ملین لوگ متاثر ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور مشرقی علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

News ID 1125983

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha