مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق چین میں کوئلہ کی کان میں حادثے کے نتیجے میں 28 کان کن ہلاک ہو گئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ صوبہ شانگزی کے شہر ینک ہنگ میں واقع کوئلے کی کان میں پیش آیا جس کے باعث 28 کان کن ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کے مطابق کان میں نصب بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی اوراندرموجودکان کن جھلس کر ہلاک ہو ئے۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال چین میں کوئلے کی کانوں کے محتلف حادثات میں 2631 کان کن ہلاک ہوئے۔
آپ کا تبصرہ