مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں سے خطاب کیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے افغانستان کے صوبے ہلمند میں تعینات برطانوی فوجیوں سے کہا کہ انہیں اور پورے ملک کو اپنے فوجیوں پر فخر ہے۔ہلمندمیں کیمپ بیسٹن میں برطانوی وزیراعظم نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں،جو افغانی فوج کی تربیت سے واضح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستا ن کا مشن صرف برطانوی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کے آپریشنل الاؤنس کو دوگناہ کیا جائیگا۔ ڈیوڈ کیمرون نے سڑکوں پر بموں کو ناکارہ بنانے کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اس کام کے لیے فوجی اہلکار اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ اس کے انہیں مزید67 ملین پاؤنڈ دیئے جائیں گے اور اس سے افغانی فوج،پولیس اور سول سروس کو بھی مدد ملے گی۔
ڈیوڈ کیمرون
برطانوی وزیر اعظم کا افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں سے خطاب
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے افغانستان کے صوبہ ہلمند میں برطانوی فوجیوں سے خطاب کیا ہے۔
News ID 1098746
آپ کا تبصرہ