13 مئی، 2010، 12:21 PM

روس اور ترکی

روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں

روس اور ترکی کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں

روس کے صدر مدودوف اور ترکی کےصدر کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر مدودوف اور ترکی کےصدر عبد اللہ گل کے درمیان جوہری تعاون سمیت کئی اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔ روسی صدر دمتری مدودف کے دورہ ترکی کے دوران جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر اور دو طرفہ تجارت بڑھانے سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت روس ترکی میں پہلا نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرے گا۔ انقرہ میں مدودف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ حماس نےغزہ میں انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ اس لیے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تمام فلسطینی گروپوں کو امن بات چیت میں شامل کیا جائے۔ روسی صدر نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں مسئلے کے حل کے عمل سے کسی بھی فریق کو باہر نہ کیا جائے۔ اسرائیل نے ترک اور روسی صدور کی تجویز مسترد کردی اور دمشق میں دو روز قبل روسی صدر اور حماس رہنما خالد مشعل کی ملاقات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

News ID 1082365

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha