18 جنوری، 2010، 10:15 AM

عراق

صدام معدوم کے قریبی رشتہ دار کیمیکل علی کو چوتھے مقدمے میں بھی سزائے موت سنادی گئی

صدام معدوم کے قریبی رشتہ دار کیمیکل علی کو چوتھے مقدمے میں بھی سزائے موت سنادی گئی

عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام معدوم کے چچا کے بیٹےعلی حسن المجید عرف کیمیکل علی کو چوتھے مقدمے میں بھی سزائے موت سنادی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق  ڈکٹیٹر صدام معدوم کے قریبی رشتے دار علی حسن المجید عرف کیمیکل علی کو چوتھے مقدمے میں بھی سزائے موت سنادی گئی ہے ۔

 کیمیکل علی پر 1988 میں حلبجہ گاؤں میں کردوں کے خلاف زہریلی گیس کے استعمال کا حکم دینے کا الزام عائد تھا جس سے تقریباً 5 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔عراقی ذرائع  کے مطابق بغداد میں اعلیٰ عدالتی ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ کیمیکل علی کو سنی کردوں کی نسل کشی ، جنگی جرائم اور صدر سٹی میں درجنوں افراد کے قتل کے الزام میں پہلے بھی تین مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی جاچکی ہے ۔   عراقی عدالت نے اس مقدمہ میں  سلطان ہاشم اور فرحان مطلک کو 15 اور 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 

News ID 1019200

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha