تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر معظم کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے مجاہد فی سبیل اللہ اور امت اسلامی کے عزیز سید شہید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی شہداء کی یاد میں تہران کے مصلائے امام خمینی میں تعزیتی ریفرنس شروع ہوگیا ہے۔

تعزیتی ریفرنس نماز جمعہ تک جاری رہے گا۔ پروگرام میں شرکت کے لئے تہران اور دیگر صوبے سے بڑی تعداد میں لوگ آئے ہیں۔

مصلائے امام خمینی کے دروازوں کو صبح ساڑھے پانچ بجے ہی عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس سے پہلے ہی عوام کی بڑی تعداد مصلاء کے باہر دروازے کھلنے کی منتظر تھی۔

دروازے کھلنے کے بعد لوگوں کا سمندر مصلائے امام خمینی کے اندر جمع ہوگیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ شرکاء کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

شرکاء کے ہاتھوں میں رہبر معظم، شہید حسن نصراللہ، شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی تصاویر موجود ہیں۔

عوام کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے مصلائے امام خمینی وقت سے پہلے ہی بھرنے کا قوی امکان ہے۔