مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل پر ایران کے دوسرے جوابی حملے میں سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کرنے کے بعد عبرانی زبان میں ایک پوسٹ میں رہبر معظم نے پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر معظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خدا کی مدد سے مقاومت صیہونی حکومت کے خستہ حال اور بوسیدہ جسم پر جو ضربیں لگائے گی، وہ مزید شدید اور تکلیف دہ ہوں گی۔