لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد ایرانی حوزہ علمیہ نے لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بدھ کو کلاسوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارلحکومت بیروت اور دوسرے علاقوں میں صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد ایرانی حوزہ علمیہ نے کہا ہے لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز پورے ملک میں کلاسیں بند رہیں گی۔

حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک پیغام میں لبنان میں صہیونی حکومت کے بزدلانہ اور جنون آمیز حملوں کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اسلامی حکومتیں اور علماء کینسر کے اس پھوڑے کو مکمل ختم کرنے کے لیے مقاومتی بلاک کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مقاومت کے مقابلے میں شکست ہوئی، صہیونی حکومت نے مظلوم عوام کو خاک و خون میں نہلایا ہے۔ یہ اس جعلی حکومت کی خباثت کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت صرف قتل و غارتگری اور نسل کشی سے واقف ہے اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق اس کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم مراجع تقلید کی ندا پر لبیک کہتے ہوئے لبنانی و فلسطینی عوام اور مقاومتی بلاک مخصوصا حزب اللہ کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور عالم اسلام کے سیاستدانوں اور علماء سے مطالبہ کرتا ہے کہ صہیونی حکومت کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کا سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی بائکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مراجع تقلید اور حوزہ ہائے علمیہ کی نگران کونسل کے فیصلے کی روشنی میں لبنانی عوام اور حزب اللہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کل بدھ کے روز حوزہ علمیہ میں تعطیل ہوگی۔

لیبلز