لاکھوں یمنی لوگوں نے صنعاء میں صہیونی حکومت مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی نکالی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں لاکھوں یمنی لوگوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔

صنعاء کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں لوگوں نے انصاراللہ کے قائد سید عبدالملک الحوثی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے غزہ کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر شہید فواد شکر پر حملے کے بعد یمنی فوج نے مقاومتی محاذ کے ساتھ مل کر صہیونی حکومت کے خلاف جوابی حملے کا اعلان کیا ہے۔