مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران نے صہیونی حکومت کے خلاف انتقامی کاروائی کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے اعلی کمانڈر کی شہادت کے بعد جنوبی لبنان سے صہیونی علاقوں پر حملوں میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران اور حزب اللہ کی طرف سے دھمکیوں کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے دفاعی اور فوجی اعلی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس رکھا ہے جس میں وزیرجنگ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ مقاومتی محاذ کے حملوں کے پیش نظر عوام کو بروقت باخبر کرنے کے لئے اپلیکیشن متعارف کرایا ہے۔