مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دور صدارت کا کل آغاز ہوگا۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اس حوالے سے سرکاری تقریب ہوگی جس میں رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای خصوصی شرکت کریں گے۔
بدھ کی صبح دس بجے شروع ہونے والی تقریب میں اعلی سیاسی اور دفاعی حکام کے علاوہ دینی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے اعلی عہدیداران اور بعض شہداء کے گھر والے شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے مناظر سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔