مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور غزہ میں صہیونی جارحیت کی توجیہ کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صہیونی وزیراعظم کے خطاب کے حوالے سے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں اور معصوم بچوں کو قتل کرنے کا جرم کسی بھی لحاظ سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ کھڑے ہوکر استقبال کرنے سے ظالم کے دامن پر لگے داغ نہیں مٹ سکتے ہیں۔ خون کبھی بھی ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں صہیونی جارحیت کی وجہ سے 39175 افراد شہید اور 90403 زخمی ہوگئے ہیں۔
شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔