مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مسعود پزشکیان کو مبارک باد دی ہے۔
گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پزشکیان نے سعید جلیلی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھاری ٹرن آؤٹ رہا اور تین کروڑ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔