مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مرکزی اور نواحی علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کئے ہیں۔
جمعرات کو علی الصبح ہونے والے حملوں میں دو بچوں سمیت دس فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
شہاب نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے خان یونس پر بھاری توپخانے کی مدد سے حملہ کیا۔ مشرقی علاقے الشجاعیہ میں صہیونی فوج نے رہائشی مکانات پر گولہ باری کی ہے۔
دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کے مرکزی علاقے الدرج میں حملہ کیا ہے جس میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور کم از کم سترہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 37953 افراد شہید اور 87 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔