مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کے خلاف صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مکینوں کا دکھ اور درد ناقابل بیان ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف آواز اٹھانا چاہئے۔
کنعانی نے کہا کہ صہیونی جرائم کے بارے میں سکوت اختیار کرنا انسانی اقدار کے منافی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ اور مغربی ممالک غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کی مسلسل حمایت کررہے ہیں۔