مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں اور بچوں پر بمباری صرف شیطان ہی کرسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں۔ دنیا مزید صہیونی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے عالمی ممالک مخصوصا عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ متحد ہوکر غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لئے اقدام کریں۔