ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد وائٹ ہاوس نے ابتدائی ردعمل میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر اور معاون اس حوالے سے صدر جوبائیڈن کو حالات سے باخبر کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف حملوں کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کے مشیر اور ان کے معاون صدر جوبائیڈن کو مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال سے جلد باخبر کریں گے۔

اس سے پہلے نیویارک ٹائمز نے امریکی اعلی اہلکاروں کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران ڈرون طیاروں کو میزائلوں کے ساتھ ہماہنگ کرکے حملہ کرسکتا ہے۔

دراین اثناء امریکی عہدیدار نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ڈرون طیاروں سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے صبح سات بجے تک اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔