مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور گھر کے چھے افراد کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صہیونی حملے میں مقاومتی رہنماوں کے گھر والوں کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ مقاومت فلسطینی عوام کی رگ و خون میں پیوست ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کنعانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے راستے میں مقاو متی رہنما بھی عوام کے ساتھ قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکام فلسطینیوں کے بارے میں غلط اندازے لگارہے ہیں۔ فلسطین کے مرد ، خواتین اور بچے سب غزہ اور غرب اردن میں تحریک مقاومت کے سپاہی ہیں۔