مہر خبررساں ایجنسی نے مصری ذرائع کے حوالےسے کہا ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
اناتولی نیوز کے مطابق ہفتے کی رات مصری ذرائع نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور اتوار کے دن شروع ہوگا۔
مصر اور قطر غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔
دوسری عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی وفد آج مذاکرات میں شریک ہونے کے لئے قاہرہ روانہ ہوگا۔ چینل 12 کے مطابق صہیونی وفد میں موساد، شاباک اور صہیونی فوج کی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہیں۔