مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے صہیونی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوجی اہلکار غزہ میں کاروائی کرتے ہوئے سرنگ کے دہانے پہنچ گئے جہاں القسام کے مجاہدین نے ان کے لئے پہلے جال بچھارکھا تھا۔
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے قصبے القرارہ میں صہیونی فوجی اس وقت سرنگ کے دہانے دھماکے کا شکار ہوگئے جب وہ آپریشن کے لئے سرنگ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
القسام کے مطابق واقعے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔