مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک؛ پاکستان کے مختلف شہروں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں ووٹنگ کا سرکاری وقت جمعرات کو شام 5 بجے ختم ہو گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔
پاکستانی نیوز چینلز نے اطلاع دی ہے کہ ووٹوں کی گنتی جمعرات کو رات گئے تک جاری رہی تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ البتہ کچھ غیر سرکاری رپورٹس عمران خان کی پارٹی سے وابستہ امیدواروں کی برتری کی نشاندہی کرتی ہیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات جیسے سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حریفوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
تاہم بعض دیگر میڈیا ذرائع کی رپورٹس میں پاکستان کے معزول وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی سے وابستہ امیدواروں کی شاندار کامیابی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ جنہیں ملکی عدالت عظمی کی جانب سے تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم کرنے کے باعث "آزاد امیدوار" کے عنوان سے انتخابی مقابلوں میں حصہ لینے پر مجبور کیا گیا تھا۔
پاکستانی نیوز چینل "جیو" نے ووٹوں کی گنتی کے نتائج کی ریئل ٹائم رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے قومی اسمبلی میں نواز شریف کی قیادت والی مسلم لیگ کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
در این اثناء پاکستان میں بعض سیاسی مبصرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے حتمی نتائج مسلم لیگ نواز پارٹی کے لیے ایک شاک یا سرپرائز بن سکتے ہیں کیونکہ عمران خان کی پارٹی سے وابستہ امیدوار انتخابی مہم کے دوران شدید رکاوٹوں جیسے عمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں کا دعویٰ ہے کہ مختلف شہروں میں انتخابی عملے کے اعلی حکام ووٹوں کی منصفانہ گنتی میں ناکام رہے ہیں اور انہیں دھاندلی پر شدید تشویش ہے۔
پاکستان میں اس سال ہونے والے انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جن میں سے 69 لاکھ 263 ہزار سے زائد مرد اور 59 لاکھ 322 ہزار سے زائد خواتین ہیں۔
پاکستانی نیوز چینلز ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابی نتائج کے غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر رہے ہیں، تاہم حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔